بدھ , 24 اپریل 2024

ایرانی ٹی وی چینلوں کی ویب سائٹس کے خلاف امریکی اقدامات پر تہران کا ردعمل

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران نے ایرانی ٹی وی چینلوں کی ویب سائٹس کے خلاف امریکا کے غیر قانونی اقدامات کو آزادی بیان پر قدغن قراردیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آئی آر آئی بی کی ویب سائٹس کو بند کرنے کو عالمی سطح پر آزادی بیان پر قدغن لگانے کی منظم کوشش کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ صحافتی دنیا میں آزاد آوازوں کا گلا گھونٹنے کا مصداق ہے ۔

ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے واشنگٹن کے اس دوہرے رویے کو شرمناک بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت سابق امریکی حکومت کی روش پر ہی گامزن ہے اور اس کا نتیجہ بھی واشنگٹن کی ایک اور شکست کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے اس غیرقانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے، قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے انگریزی زبان نیوزچینل پریس ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آزادی مخالف اقدام کے بعد بھی وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا امریکا نے اسی طرح عراق اور یمن کے بھی ٹی وی چینلوں کی ویب سائٹس کو بند کردیا ہے-

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …