ہفتہ , 20 اپریل 2024

گیارہ قتل: ہندو برادری کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

اسلام آباد: پاکستانی ہندو برادری نے بھارتی ریاست راجستھان کے جودھ پور شہر میں ان کی برادری کے 11 تارکین وطن کے قتل پر بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

ہندو برادری نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اوران کی برادری کی 11 ارکان کی بھارت میں پراسرار موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ڈپلومیٹک انکلیو میں مظاہرین نے اس واقعے سے لاتعلقی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کے رویے کا نوٹس لیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …