اتوار , 1 اگست 2021

روسی بحریہ کی بحیرہ اسود میں برطانوی جہاز پر انتباہی فائرنگ

ماسکو: روسی بحریہ نے برطانوی بحری جہاز کی جانب سے روس کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کیے جانے پربرطانوی جہاز پر انتباہی فائرنگ کی ۔

اطلاعات کے مطابق بحیرہ اسود میں برطانیہ کا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈیفنڈر سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روسی حدود کے قریب پہنچ گیا۔

روس کی وزارتِ دفاع کے مطابق سمندری حدود کی خلاف ورزی پر برطانوی جہاز کو وارننگ دی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کردیا جس پر گشت پر مامور روسی بحری جہاز نے انتباہی فائرنگ کی ۔ اس کے علاوہ جنگی طیارے سخوئی 24 کے ذریعے برطانوی بحری جہاز کے قریب چار بم بھی گرائے گئے جس کے بعد برطانوی بحری جہاز روسی حدود سے چلا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے: طالبان ترجمان

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا …