جمعرات , 25 اپریل 2024

میانمار میں فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 2 اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک

نیپائی تا: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 2 اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک ہوگئےہیں۔

اطلاعات کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران فوجی اہلکاروں نے براہ راست عوام پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کی جانب سے بھی فوج پر دستی بم پھینکے گئے جس سے دو فوجی افسران مارے گئے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج میں تشدد کا آغاز مظاہرین کی جانب سے کیا گیا۔

میانمار میں رواں برس یکم فروری کو فوج نے الیکشن میں دھاندلی کا بہانہ بناکر منتخب حکومت کا تحتہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ ملک بھر میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور حکمراں آنگ سان سوچی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …