جمعرات , 2 دسمبر 2021

قطر کے امیر کی ایران کے نو منتخب صدر سے ٹیلی فونی گفتگو

دوحہ: مختلف عالمی رہنماؤں کی جانب سے صدارتی الیکشن میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدرسید ابراہیم رئیسی سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تقویت پر بھی تاکید کی۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سنیچر کے روز بھی اپنے ایک پیغام میں صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی تھی۔

خیال رہے کہ اب تک لاطینی امریکہ، روس، چین، پاکستان، ہندوستان، ترکی، عمان، شام، عراق، کویت، آرمینیا، ازبکستان، آذربائیجان، الجزائر، کیوبا، وینزویلا، نائجیریا اور شمالی کوریا سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 18 جون کو تیرہویں صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی 18 ملین سے زائد ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

یہ بھی دیکھیں

براہ راست پروازوں کے اضافہ سے ایران پاکستان عوامی تعلقات اور سیاحت کی ترقی

کراچی: اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کو …