ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، ساٹھ سے زائد سعودی آلہ کار ہلاک یا زخمی

صنعا: آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے جیالوں نے ایک بار پھر یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع علاقے "الودیعه” میں سعودی ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

یمن کی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کل رات کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے سعودی اتحاد کے ایک فوجی اڈے پر قاصف 2 ڈرون سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں 10 ڈرون طیاروں نے حصہ لیا۔ یحیی السریع نے کہا کہ اس حملے میں فوجی اڈے کو کافی نقصان پہنچا اور اس اڈے کا فوجی تربیتی مرکز تباہ اور سعودی عرب کے 5 اعلی فوجی اہلکار اور اسی طرح 60 سے زائد سعودی آلہ کار ہلاک یا زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کی تصاویر اور ویڈیو جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔

یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی جیالوں کے مقابلے میں انتہائی بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مآرب کی جنگ میں شرمناک شکست اور یمنیوں کے ڈرون حملوں نے سعودی شاہی خاندان کی رات کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …