ہفتہ , 27 نومبر 2021

آسٹریا کے صدر کا ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئيسی کو مبارکباد کا پیغام

تہران: آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ آسٹریا کے صدر نے ایران اور آسٹریا کے دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ تعلقات 7 صدیوں سے زائد عرصہ پر محیط ہیں۔ آسٹریا مستقبل میں بھی ایران کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی ، ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی تلاش و کوش جاری رکھے گا۔ آسٹریا کے صدر نے ایران کے نئے صدر کی کامیابی کی آرزو کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …