ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق، بغداد میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام

بغداد: عراق رضاکار فورس الحشد الشعبی نے جمعرات کو دار الحکومت بغداد میں ایک بڑی سازش کی ناکامی کی خبر دی ہے۔

موازین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ رضاکار فورس کی خفیہ یونٹ نے دارجمعرات کو دارالحکومت بغداد میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ رضاکار فورس کی خفیہ یونٹ نے داعش کے باقی بچے ایک سرغنہ پر نظر رکھی جو بغداد، صوبہ نینوا اور ترکی کے درمیان آمد و رفت کر رہا تھا۔

بیان میں آیا ہے کہ خفیہ شعبے نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد جعلی شناخت سے بغداد میں آمد و رفت کر رہا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …