ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

آیت اللہ خامنہ ای کو کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کر دیا گیا

تہران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ کو دوپہر سے پہلے کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کروایا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی ویکسین ‘کوو ایران برکت’ کا پہلا ڈوز تب انجیکٹ کروایا ہے جب ملک میں 80 سال کی عمر کے سارے افراد کو گزشتہ دو مہینے کے دوران ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کیا جا چکا ہے۔ ایران دنیا کا چھٹا اور مغربی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس وقت ایران کے دیگر کئی تحقیقاتی مراکز میں کورونا وائرس کی ویکسین بنائی جا رہی ہے جن میں دو ویکسین ایسی ہیں جو کلینکل ٹیسٹ کے مراحل میں بہت کامیاب اور ایمیونٹی پیدا کرنے میں بہت موثر ثابت ہوئی ہیں۔ بہت جلد ان کے عام استعمال کی بھی منظوری مل جائے گی اور ملک میں ان کا استعمال بھی بڑے پیمانے پر شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …