ہفتہ , 20 اپریل 2024

خاتون ایرانی کھیلاڑی کی کروشین کے عالمی شوٹنگ مقابلوں میں چوتھی پوزیشن

خاتون ایرانی کھیلاڑی "فاطمہ کرم زادہ” نے کروشیا میں منعقدہ عالمی شوٹنگ مقابلوں کے ائیرگن کے شعبے میں اعلی کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی جنوبی صوبے بوشہر کی شوٹنگ کھیل تنظیم کے سربراہ "حجت اللہ نوری” نے جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرم زادہ نے ٹوکیو اولمپک کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، اور انہوں نے 6۔633 پوانٹس کیساتھ کروشین عالمی مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنالی۔

انہوں نے فائنل مرحلے میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے چوتھی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

نوری نے کہا کہ ائیرگن کے شعبے میں ہنگری، سلووینیا اور اٹلی کی نمائند بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر کھڑی رہیں۔

واضح رہے کہ عالمی شوٹنگ مقابلوں کا 47 ممالک سے آئے ہوئے 520 کھیلاڑیوں کی شرکت سے 22 جون کو کروشیا میں انعقاد کیا گیا اور یہ 12 دنوں تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …