جمعرات , 25 اپریل 2024

سابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو انتقال کرگئے

کوئٹہ: سابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میر ہزار خان کھوسو گزشتہ ایک ماہ سے شدید علیل تھے اور کوئٹہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

میر ہزار خان کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ کوئٹہ کےنجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

مرحوم کی میت کوئٹہ سے کل ان کے آ بائی گاؤں لائی جائے گئی جہاں انہیں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 95 سالہ میر ہزار خان کھوسو نگران وزیراعظم کے علاوہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، گورنر بلوچستان اور صوبائی چیئرمین زکوۃ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …