جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ لڑکھڑا گیا لیکن ایران اپنے موقف پر قائم ہے

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران کبھی بھی جوہری معاہدے سے علیحدہ نہیں ہوا تھا کہ جو اب اس میں واپس آئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنے، اپنی ذمہ داریوں پر مؤثر طریقے سے عمل کرنے اور جوہری معاہدے میں واپس جانے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی جوہری معاہدے سے علیحدہ نہیں ہوا تھا کہ جو اب اس میں واپس آئے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ اور یورپ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری اور ایرانی عوام کے خلاف غیر قانونی اور جابرانہ پابندیاں عائد کرنے اور یورپ کی خاموشی کے باوجود ایران معاہدے پر قائم رہا ۔

انہوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات کے دوران بار بار کہا گیا کہ یہ امریکہ ہے جس نے جوہری معاہدے کے توازن کو درہم برہم کر کے جوہری معاہدے کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شروع دن سے ہی ہمارا موقف ایک ہی تھا اور ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ ہم امریکی پابندیوں کو ختم کرنے، ان کی تصدیق کرنے اور ایران کے حوالے سے وعدوں پر عمل کرنے کے خواہاں ہیں اور اب دوسرے فریقین کو اس حوالے سے فیصلہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …