بدھ , 29 ستمبر 2021

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے عالمی بینک 44 کروڑ 24 لاکھ ڈالر دے گا

اسلام آباد: پنجاب کے 16 اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سینیٹیشن پراجیکٹ کیلئے عالمی بینک پاکستان کو 44 کروڑ 24 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جس کیلئے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اورعالمی بینک كے درمیان پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدہ کے تحت عالمی بینک پنجاب کے 16 اضلاع میں دو ہزار دیہات اور ان سے منسلک آٹھ ہزار علاقوں کے لئے 44 لاکھ 24 ہزار ڈالر فراہم کرے گا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادى امور عمر ایوب خان نے کہا کہ دیہات کے ساٹھ لاکھ افراد پینے کے صاف پانی،صفائی ستھرائی اور بچوں کی نشوونما کے اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

اس منصوبے میں جنوبی پنجاب كے آٹھ اضلاع بہاولنگر ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، لودھراں ، ملتان ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان اور راجن پور شامل ہیں ۔ وسطی اور شمالی پنجاب سے بھکر،چکوال،چنیوٹ،جھنگ ، خوشاب ، میانوالی ، پاکپتن اور سرگودھا پر مشتمل آٹھ اضلاع بھی منصوبے میں شامل ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ …