منگل , 23 اپریل 2024

جوکووچ ومبلڈن میں عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے پرعزم

سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ پیر سے شروع ہونے والا ومبلڈن ٹورنامنٹ جیت کر 20 واں گرینڈ سلیم اور چھٹا ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ ٹائٹل جیت کر وہ ایک ہی سیزن میں تمام گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیں گے۔ اس سے قبل صرف دو کھلاڑی ہی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

عالمی نمبر ایک جوکووچ اس سیزن میں نواں آسٹریلین اوپن اور دوسرا فرنچ اوپن جیت چکے ہیں۔

اس سے قبل ایک ہی سیزن چاروں گرینڈ سلیم جتنے والے کھلاڑیوں میں ڈان بج (1937) اور راڈ لیور (1962 اور 1969) شامل ہیں جب کہ جوکووچ اپنا نصف سفر مکمل کر چکے ہیں۔

یہ وہ کارنامہ ہے جس میں ان کے قریبی حریف راجر فیدرر اور رافیل ندال بھی کبھی کامیاب نہیں ہوسکے۔

رواں ماہ کے شروع میں فرنچ اوپن جیتنے کے بعد 34 سالہ جوکووچ سے جب پوچھا گیا کہ کیا چاروں گرینڈ سلیم ایونٹس جیتنا ان کے لیے حقیقت پسندانہ ہدف ہے؟ تو ان کا جواب تھا کہ ’ہر چیز ممکن ہے۔۔‘

جوکووچ نے 2019 میں راجر فیدرر کو ایک یادگار مقابلے کے بعد شکست دے کر پانچویں بار ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ آل انگلینڈ کلب میں چار گھنٹے 57 منٹ چلنے والے اس طویل ترین فائنل کو جیتنے کے بعد انہوں نے دو چیمپئن شپ پوائنٹس بھی حاصل کیے تھے۔

گذشتہ سال کرونا کی وبا کے باعث ویمبلڈن کو منسوخ کر دیا گیا تھا اس طرح وہ 2020 میں اپنے اعزاز کے دفاع سے محروم رہے۔

جوکووچ نے آخری 11 گرینڈ سلیم ایونٹس میں سے سات میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ وہ اپنے 20 واں گرینڈ سلیم جیتے سے ایک ٹائٹل کی دوری پر ہیں، یہ اعزاز راجر فیدرر اور رافیل ندال کے پاس ہے۔

سرب کھلاڑی نے اپنے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کل (پیر کو) برطانوی کھلاڑی جیک ڈریپر کے خلاف میچ سے کریں گے۔ عالمی رینکنگ میں 250 ویں نمبر پر موجود جیک ڈریپر ومبلڈن کی میزبانی کرنے والے آل انگلینڈ کلب سے صرف چھ میل دور پیدا ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …