ہفتہ , 20 اپریل 2024

بنگلہ دیش میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خوفناک دھماکہ ڈھاکہ کے موگا بازار کی عمارت میں ہوا، 4 منزلہ عمارت میں واقع دکانیں اور شو رومز ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے جبکہ وہاں موجود سات افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ عمارت میں ائیر کنڈیشنر کی گیس بھرنے سے ہوا۔

واقعے کی دوسرے پہلؤوں سے بھی تحقیقات جاری ہیں، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ تین بسیں جل گئیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …