جمعرات , 25 اپریل 2024

لاہور دھماکا: بارودی گاڑی پارک کرنیوالا ملزم گرفتار، تصویر سامنے آگئی

لاہور دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے جس میں سی ٹی ڈی نے اہم گرفتاری کی ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی، ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں پیٹرگل اورایک خاتون سمیت بعض افراد زیرحراست ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے گھر کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …