ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی ویکسین افریقی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

تہران: کوو ایران برکت ویکسین کے ڈوز لینے والے افراد کے خون کے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ کوو ایران برکت ویکسین افریقی کورونا (سویہ) پر غلبہ پانے میں کامیاب ہوا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) ایگزیکٹو ہیڈ کوارٹر سے وابستہ شفا فارمڈ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوو ایران برکت ویکسین کے پہلے مرحلے کی ڈوز لینے والے 10 افراد اور دوسرے مرحلے کی ڈوز لینے والے 30 افراد کے خون کے ٹیسٹ نے ثابت کر دیا کہ انسانی بدن میں پیدا ہونے والے اینٹی باڈیز اور مدافعتی نظام میں افریقی کورونا کو شکست دینے کی توانائی اور طاقت بھی موجود ہے۔

دوسری جانب کوو ایران برکت ویکسین کے پیداواری منصبوبے کے سربراہ حسن جلیلی نے کہا ہے کہ اس ایرانی ویکسین کے سلسلے میں جو تجربات کئے گئے ہیں ان کے مطابق کوو ایران برکت ویکسین کے نتائج ترانوے فیصد سے زیادہ کامیاب رہے ہیں۔

اینٹی باڈی ٹیسٹ ایک ایسا ٹیسٹ ہے جو خون کے نمونے میں اینٹی باڈیز کی سطح کا پیمانہ لیتا ہے۔ اینٹی باڈیز پروٹین ہیں جو انفیکشن یا ٹیکے لگنے کے فورا بعد مدافعتی نظام کے ذریعہ تیار ہوتی ہیں۔

اینٹی باڈیز آپ کو انفیکشن سے لڑنے اور آپ کو دوبارہ بیماری سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی طرح کے ویکسین تیار کئے ہیں اور ایران کے اس اقدام کو عالمی برادری نے بھی خوب سراہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …