ہفتہ , 22 جنوری 2022

سعودی آلہ کاروں کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلی حملہ، کئی ہلاک و زخمی

صنعا: یمن کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے صوبہ مآرب میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی فوج نے صوبہ مآرب میں جارح سعودی اتحاد کے دو فوجی ٹھکانوں من جملہ صحن الجن کو دو بیلسٹک میزائل بدرایک سے نشانہ بنایا اس حملے میں کئی سعودی آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے۔

یمنی فوج کی پیش قدمی اور جارح سعودی اتحاد کی شکست کے پیش نظر جارح سعودی اتحاد، مآرب پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے جس کا جواب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز دی رہی ہیں۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کر رہا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب کی جنگ افروزی کے باعث اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …