بدھ , 24 اپریل 2024

عراق، امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

بغداد: عراق کے دار الحکومت بغداد کے ہزاروں افراد نے عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے شہداء کے جلوس جنازہ میں شرکت کرکے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی عوام نے منگل کے روز دار الحکومت بغداد کے الجاردریہ علاقے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے شہداء کے جلوس جنازہ میں وسیع پیمانے پر شرکت کی۔

اس پروگرام میں عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی اور الحشد الشعبی کے کئی کمانڈروں نے شرکت کی۔

اس پروگرام کے شرکاء نے شہداء کے خون کا انتقام لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پیر کو شام کی سرحد پر واقع القائم علاقے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

جلوس جنازہ میں شریک افراد نے عراق میں مزاحمتی گروہ سے امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے شام سے ملنے والی عراقی سرحد پر واقع رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر پیر کی صبح دو بجے حملہ کیا تھا جس میں عراقی رضاکار فورس کے 4 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …