بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جب کہ بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جب کہ ایک گھر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بہانے بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 2 نوجوان شہید ہوگئے اس طرح دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جب کہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نہتے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی۔

اہل علاقہ اور شہداء کے لواحقین نے اس غیر انسانی رویے کے خلاف بھارتی فوج کے کیمپ کے سامنے شدید احتجاج کیا جس کے دوران جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …