بدھ , 24 اپریل 2024

افغانستان میں سب سے بڑا امریکی فضائی اڈا ’بگرام ایئربیس‘ اتوار تک خالی کردیا جائےگا

کابل: افغانستان میں سب سے بڑا امریکی فضائی اڈا ’بگرام ائیربیس‘ اتوار تک خالی کردیا جائےگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی جو سامان ساتھ نہیں لے جا رہے اُسے طالبان سے بچانےکے لیے تباہ کر رہے ہیں، فضائی اڈہ ممکنہ طور پر اتوار تک خالی کرکے اُسے افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا۔

افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے سربراہ جنرل آسٹن مِلر نے تشویش ظاہر کی ہے کہ مکمل انخلاء سے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہو جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں جنرل آسٹن مِلر نے کہا کہ طالبان تیزی سے افغانستان کے بالخصوص شمالی علاقوں پر قبضہ کر رہے ہیں، اس پیش قدمی سے پُر تشدد کارروائیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن صرف سیاسی مفاہمت سے آسکتا ہے، افغان فورسز کی مدد کے لیے تعینات ملیشیا سے ملک خانہ جنگی میں چلا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …