جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ گنا کم بتا رہا ہے، عالمی ماہرین کا دعویٰ

برطانوی ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اور کورونا کی بھارتی قسم کی سنگینی کو چھپا رہی ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ نریندرا مودی کی حکومت نہ صرف ہلاکتوں کی تعداد 5 گنا کم بتا رہی ہے بلکہ کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا) کی سنگینی کو بھی چھپا رہی ہے۔

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی اصل تعداد 4 لاکھ نہیں بلکہ ممکنہ طور پر 20 لاکھ ہے۔

ماہرین کے مطابق انتہائی ناکافی ٹیسٹنگ کی وجہ سے بھارت میں صرف 3 سے 5 فیصد کیسز کی شناخت ہو رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی لاشیں سیکڑوں کی تعداد میں دریائے گنگا کے کناروں پر نمودار ہو رہی ہیں۔

ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا کہ مون سون کی وجہ سے مزید ہزاروں لاشوں کے اُبھرنے کا خطرہ ہے۔

ماہرین کے مطابق شمشان گھاٹ میں جگہ کی کمی کے باعث لاشوں کو جلانے کے بجائے گنگا کنارے دفنایا یا پانی میں بہایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ڈیلٹا قسم کے بعد ڈیلٹا پلس کے کیس بھی بڑھنے لگے ہیں اور بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شاپنگ مالز اور سنیما بھی بند کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …