ہفتہ , 20 اپریل 2024

اڑنے والی کار نے آزمائشی پرواز مکمل کر لی

بریٹسلاوا: سلوواکیا کے ہوائی اڈوں نترا اوربراتیسلاوا کے مابین پروٹوٹائپ ائیر کار نے 35 منٹ کا فلائنگ ٹیسٹ مکمل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق تیار کی گئی کار بی ایم ڈبلیو کے انجن اور پیٹرول پمپ میں دستیاب عام پٹرول سے چلائی گئی ہے۔

ائیر کار کے تخلیق کار اسٹیفن کلائن کا کہنا ہے کہ کار 8200 فٹ کی بلندی پر ہزار کلومیٹر اور 40گھنٹوں تک اڑان بھر سکتی ہے جب کہ کار کو ہوائی جہاز میں تبدیل ہونے میں 2 منٹ اور 15 سیکنڈ لگتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ائیر کار کو فی الحال کمرشل طور پر متعارف نہیں کروایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …