بدھ , 29 ستمبر 2021

سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ انتقال کرگئے

نیویارک: عراق جنگ کے مرکزی کردار اور سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ انتقال کرگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اہل خانہ نے انتقال کی خبر شئیر کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تاہم ان کی موت کس طرح سے اور کب ہوئی اس حوالے سے ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اہل خانہ نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں ڈونلڈ رمز فیلڈ وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات تھے، اس کے علاوہ عراق میں امریکی جنگ کا خالق بھی انہیں کو مانا جاتا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں امریکا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …