جمعہ , 17 ستمبر 2021

امریکہ میں آتش بازی کے ذخیرے میں دھماکہ، سترہ افراد زخمی

واشنگٹن: امریکی شہر لاس اینجلس میں آتش بازی کے ذخیرے میں دھماکے سے 17 افراد زخمی ہو گئے۔

ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنوبی علاقے کے گھر میں موجود آتش بازی کے ذخیرے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔

ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، حکام کا کہنا ہے گھر میں موجود آتش بازی کا ذخیرہ غیر قانونی تھا۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے سابق حکمرانوں سے برآمد لاکھوں ڈالر مرکزی بینک میں جمع کرا دیے

کابل: طالبان نے سابق حکومتی عہدیداروں سے برآمد ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی …