ہفتہ , 4 دسمبر 2021

کینیڈا : مسلمانوں پر حملوں کے واقعات کے خلاف ریلی کے انعقاد کا اعلان

ساسکاٹون : کینیڈا میں شرپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے خلاف شہر کے میئر کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔

اس حوالے سے کینیڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اسلامو فوبیا کے واقعات میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب مسلمان کمیونٹی میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے پاکستانی نژاد محمد کاشف کینیڈا کے شہرساسکاٹون میں حملے کانشانہ بنے، محمد کاشف کو 2سفید فام نسل پرستوں نے چاقو مار کر زخمی کیا، اور ان کی داڑھی مونڈھ دی۔

میڈیا کے مطابق سینٹ البرٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے دو مسلمان خواتین کو راہ چلتے دھکے دے کر ان کے سروں سے حجاب کھینچا گیا، اچانک حملے کے باعث وہ خواتین زمین پر گر پڑیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو ایک دہشت گرد نے مسلمان ہونے کی پاداش میں جان بوجھ کر ٹرک تلے روند کرشہید کردیا تھا۔

کینیڈا میں بے گناہ مسلمانوں پر پے در پے ہونے والے حملوں اور اسلامو فوبیا کے خلاف کل ساسکاٹون میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ جس کی قیادت شہر کے میئر خود کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کا پاکستان سے سرحدی انفراسٹرکچر کی تقویت اور کسٹمز کے فروغ کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستان فیڈرل بورڈ آف …