ہفتہ , 22 جنوری 2022

حزب اللہ کی کامیاب کارروائی، اسرائیل کے چار ڈرون تباہ

بیروت: ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کی فضا میں دھماکوں کی آواز سننے کی خبر دی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ اس بار حزب اللہ نےاسرائیل کے 4 ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے 4 ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بیروت میں ماضی کے علاقے کی جانب پرواز کر رہے تھے۔ اسرائیل کے 4 ڈرون کی تباہی کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں اور اسرائیل نے بھی ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے ان ڈرون طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور غاصب اسرائیل، لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …