بدھ , 29 ستمبر 2021

پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے: اسرائیلی اخبار کا دعوی

تل ابیب: اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبار HAARETZ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ افغان طالبان کریں گے۔

ادھر اسرائیل نے خلیج فارس میں اپنا پہلا سفارت خانہ ابوظہبی میں کھول لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے ہیں۔ اسرائیل کا عرب ممالک پرسیاسی کنٹرول میں اضافہ ہوگيا ہے اور اس نے امارات، بحرین اور بعض دیگر عرب ممالک کو سیاسی میدان میں چت کرکے ان پر سیاسی قبضہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کی پاکستان پر بھی سیاسی قبضء کرنے کی کوششوں میں اضآفہ ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں اسے امریکہ اور سعودی عرب کی بھ رپور حمایت حاصل ہے۔

اسرائیلی اخبار میں کنور خلدون شاہد کے شائع مضمون نے ایک اور اسرائیلی اخبار کی اُس خبر کا حوالہ دیا جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے نومبر 2020 میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کا خفیہ دورہ کیا۔

ہاریٹز نے لکھا کہ زلفی بخاری نے اس دورے کی تردید کی ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پاکستان سے رات کے اندھیرے میں اسرائیل سے رابطوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ بعض لوگ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی رابطے رواں سال 2021 کے آغاز میں بھی موجود تھے۔

مضمون نگار کا کہنا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے، اس بار یہ معاملہ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی وجہ سے ہے۔

اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سب سے زیادہ مزاحمت مذہبی جماعتوں کی طرف سے آسکتی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق افغانستان میں طالبان کے حوالے سے پیدا ہونے والی تازہ صورت حال سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات کا فیصلہ طالبان کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …