جمعرات , 9 دسمبر 2021

مناسک حج کی ادائیگی اور کورونا پروٹوکولز

مکہ مکرمہ: عازمین حج کی مکہ مکرمہ آمد کا سلسلہ شروع، ہفتے کی رات سے مناسک حج کی ادائیگی شروع ہوجائے گی۔

اطلاعات کے مطابق عازمین حج پیرکو وقوف عرفہ ادا کریں گے، امسال کورونا وائرس کے باعث 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال بھی گزشتہ سال کی طرح سعودی حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والے عازمین کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی ، جس کی وجہ سے مقامی افراد کو ہی حج کی اجازت ہے ، جس کے لیے کورونا ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

یہ اعلان سعودی نائب وزیر حج ڈاکٹرعبدالفتاط مشاط کی جانب سے کیا گیا ہے جنہوں نے ہدایت ‏کی ہے کہ تمام حجاج کرام مناسک حج کی ادائيگی سے قبل ویکسین کی دوسری خوراک لازمی لے لیں۔

منیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن عازمین حج نے 48 گھنٹوں کے اندر ویکسین ‏کی دوسری خوراک نہیں لی تو ان کے حج کے اجازت نامے منسوخ کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق کے شہر بصرہ میں بم دھماکے میں پندرہ افراد شہید

بصرہ: عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں الجمہوری اسپتال کے قریب زوردار بم دھماکے کے …