جمعہ , 19 اپریل 2024

موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی

گھوٹکی: گھوٹکی کے علاقے رونتی میں موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹروے 5 پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس میں مسلح ڈاکوؤں نے موٹروے کے دو مقامات پر فائرنگ کی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ٹرک، جیپ اور کار نشانہ بنی جس کے نتیجے میں دو مسافر بھی زخمی ہوئے جنہیں تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ڈاکوؤں نے کچے میں جاری پولیس آپريشن کے رد عمل میں حملہ کیا جس کے بعد رونتی کے علاقے فورلانڈھی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی اور علاقے میں گھیرے میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …