اتوار , 1 اگست 2021

اسلام آباد میں مکان سے تیل نکلنے کا معاملہ، حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: اسلام آباد کے ایک مکان سے تیل نکلنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اسلام آبادکے سیکٹر H-13 کے ایک مکان سے تیل نکلنے کی خبر پھیلنے کے بعد علاقے کے لوگوں نے دھڑا دھڑ تیل نکالنے کے لیے ڈرلنگ شروع کردی۔

یہ خبر پھیلی تو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے علاقے میں پہنچ کر کارروائی کی اور تیل کی تلاش میں ڈرلنگ اور پمپنگ کرنے والی 12 سائٹس سیل کردیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ کسی مکان سے خام تیل نہیں نکلا جو نمونہ انہیں ملا وہ ڈیزل ملے پانی کا ہے، شاید ڈیزل کہیں سے لیک ہو کر زمین کے پانی میں مل گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے: طالبان ترجمان

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا …