بدھ , 24 اپریل 2024

کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات لوگوں کو ہلاک کر رہی ہیں: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات لوگوں کو ہلاک کر رہی ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ صرف ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے درمیان ہی ہے۔

ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہےکہ فیس بک کو اپنا معاملہ صاف کرنا ہو گا، درست معلومات یقینی بنانے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

فیس بک نے صدر بائیڈن اور وائٹ ہاؤس کے بیانات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ایسے الزامات کا حقیقت سےکوئی تعلق نہیں ہے، دو ارب سے زائد لوگوں کو فیس بک سے ہی کورونا ویکسین کے متعلق مستند معلومات ملی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …