بدھ , 27 اکتوبر 2021

ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا فیصلہ

بلغراد: نمبر ون ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے جلد جاپان پہنچنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد 23 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ بیس مرتبہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے والے سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کھیلوں کے اس سب سے بڑے مقابلے میں شرکت کیلئے شش وپنج کا شکار تھے، تاہم انہوں نے اب حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس میں ضرور اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں نوواک جوکووچ نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ ٹوکیو اولپمکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ میں نے ٹوکیو جانے کیلئے اپنی فلائٹ بک کرا لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویمبلڈن میں فتح کے بعد وہ یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے کہ وہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کریں یا نہ کریں، کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے منتظمین نے شائقین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

مشن ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کا دستہ روانہ

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لئے پاکستان کا دستہ روانہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق …