اتوار , 1 اگست 2021

سعودی عرب: نمازوں کے اوقات کار میں دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

ریاض: سعودی عرب میں نمازوں کے اوقات کار میں دکانیں کھلی اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ریاض سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری اخبار کے مطابق سعودی عرب میں دن میں پانچ نمازوں کی اوقات کار میں دکانیں اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بغیر وقفے کے جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

کونسل آف سعودی چیمبرز کے فیصلے کے بعد دہائیوں پرانا اقدام غیر موثر ہوجائے گا جس کے تحت نماز کے اوقات کار کے دوران تمام دکانوں اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو کم از کم آدھے گھنٹے کے لیے بند کردیا جاتا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے: طالبان ترجمان

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا …