ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے آگاہی مہم مرتب کرنے کی ہدایات

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے 2023 کے اگلے عام انتخابات میں اپوزیشن کی مشاورت سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز میں آگاہی کی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ ہدایت انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ وفاقی وزرا، فواد چوہدری اور شبلی فراز، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سینئر افسران نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعظم کو ای وی ایم کے استعمال سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی مجوزہ قانونی ترامیم سے آگاہ کیا گیا، ان اقدامات کا مقصد انتخابات کے عمل کو شفاف بنانا تھا۔

منگل کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم خان نے اپوزیشن کو ملک میں انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم کے استعمال کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی تھی۔

تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اس پیشکش کو واضح طور پر مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ حکومت کو انتخابات میں کبھی بھی ای وی ایم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …