ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی میں آخری مجلس کا انعقاد

تہران: حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کی یاد میں آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان اللہ تعالی کی عبادت اور بندگی کے ذریعہ دینداری کی حفاظت اور خطاؤں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عاقبت بخیر ہونے کے لئے انسان کو اسلامی دستورات پر درست اور ٹھیک عمل کرنا چاہیے اور اللہ تعالی کے اوامر پر درست عمل کرنا چاہیے۔ حجۃ الاسلام عالی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد حضرت امام سجاد علیہ السلام نے ان کے پیغام کو آگے بڑھایا۔ حجۃ الاسلام شحیطاط نے مجلس عزا میں نوحہ خوانی اورمصائب پیش کئے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …