ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

پاکستانی بحریہ کے سربراہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات

تہران: پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے دستے نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجدخان نیازی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

بعد ازاں ایڈمرل شہرام ایرانی اور امجد خان نیازی نے بالمشافہ ملاقات کی جس میں ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون نیز باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …