جمعرات , 21 اکتوبر 2021

اہل سنت کو بحریہ کا کمانڈر بنانے پر قائد انقلاب اسلامی کی قدر دانی

زاہدان: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بلوچستان صوبے کے صدر مقام زاہدان کے امام جمعہ مولانا عبد الحمید نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا جس میں انہوں نے ایک اہلسنت کو بحریہ کا کمانڈر بنانے پر ان کی قدردانی کی اور ان کے اس اقدام کو ایک خداپسندانہ اقدام قرار دیا۔

مولانا عبد الحمید نے مزید لکھا کہ قائد انقلاب اسلامی کے اس فیصلے نے ایران کی اہلسنت برادری میں ایک خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

زاہدان کے امام جمعہ نے ساتھ ہی یہ امید ظاہر کی کہ حکومت قائد انقلاب اسلامی کے اس فیصلے کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دے کر ملک میں اتحاد و برادری کی فضا کو مزید مستحکم بنائے گی۔

قابل ذکر ہے قائد انقلاب اسلامی اور ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گزشتہ منگل کے روز کوموڈور شہرام ایرانی کو ملک کی بحریہ کا کمانڈر مقرر کیا۔

قائد انقلاب اسلامی کے اس اقدام سے دشمن کے کھوکھلے اور بے بنیاد پروپیگنڈہ پر پانی پھر گیا جس میں یہ دعوی کیا جاتا رہا ہے کہ ایران میں اہل سنت کو حساس عہدے نہیں دیے جاتے۔ یہ پروپیگنڈا ایسے حالات میں کیا جاتا رہا ہے کہ ایران کے مختلف سطح کے سرکاری عہدوں پر اس وقت اہل سنت خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہیں جن میں ملک کے سفرا بھی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …