جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی پارلیمنٹ :18 وزراء اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے تیرہویں حکومت کی جانب سے تجویز کردہ 18 وزراء کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے تیرہویں حکومت کی جانب سے تجویز کردہ 18 وزراء کے حق میں ووٹ دیا اور صرف تجویز کردہ وزیر تعلیم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے وزرا میں وزیر خارجہ "حسین امیر عبدالہیان”، وزیردفاع "محمد رضا قرائی آشتیانی”، وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی "عیسی زارع پور”، وزیر انٹیلیجنس "سید اسماعیل حبیب”، وزیر خزانہ "سید احسان خاندوزی”، وزیر صحت "بہرام عین اللہی”، وزیر برائے تعاون ، کام اور سماجی بہبود "حجت اللہ عبدالملکی”، وزیر زارعت "سید جواد ساداتی نژاد”، وزیر انصاف "امین حسین رحیمی”، وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی "رستم قاسمی”، وزیر برائے تجارت، صنعت اور کان کنی "سید رضا فاطمی امین”، وزیر برائے سائنس، تحقیقات اور ٹیکنالوجی "محمد علی زلفی گل”، وزیر ثقافت "محمد مہدی اسماعیلی”، وزیر داخلہ "احمد وحیدی”، وزیر برائے ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری "سید عزت اللہ ضرغامی”، وزیر تیل "جواد اوجی”، وزیر توانائی "علی اکبر محرابیان” اور وزیر کھیل "سید حمید سجادی” شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کےصدر نے 11 اگست کو پارلیمنٹ کے نام میں ایک خط میں اپنی کابنیہ کے تجویز کردہ وزراء کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کی۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر کی طرف سے اس خط کی وصولی کے اعلان کیساتھ ہی خصوصی کمیشنوں میں تجویز کردہ وزراء کی قابلیت اور منصوبوں کا جائزہ شروع ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …