جمعرات , 25 اپریل 2024

حضرت امام خمینی(رح) کے راستے کو جاری رکھنے پر ایرانی صدر کی تاکید

تہران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح اپنی نئی کابینہ کے ہمراہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور انکی امنگوں کے ساتھ تجدید عہد کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی خدمت کرنے سے متعلق بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بیانات ظاہری نہیں تھے اور جو سوچ سیاستدانوں کی تھی وہ امام کی نہیں تھی۔

صدر مملکت نے کہا کہ حضرت امام خمینی(رح) صدق دل سے عوام سے محبت کرتے تھے اور اگر وہ یہ فرماتے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں تو اس پر وہ عمل بھی کرتے تھے لہذا ہماری حکومت بھی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرے گی اور صدق دل سے عوام کی خدمت کرے گی۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہم بانی انقلاب اسلامی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے اور ان کے بیانات پر عمل کرنے کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ کل بروز بدھ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے صدر رئیسی کی کابینہ کے انیس میں سے اٹھارہ وزرا کو اعتماد کا ووٹ دیا ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …