ہفتہ , 4 دسمبر 2021

ہندوستان کا جنگی طیارہ مگ-21 حادثہ کا شکار

نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ-21 جنگی طیارہ راجستھان کے باڑمیر میں حادثے کا شکار ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا لیکن کسی خرابی کی وجہ سے یہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں ۔

گذشتہ مئی میں بھی ایک مگ-21 طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اس طرح اس سال اب تک چار مگ-21 طیارے حادثے کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کا پاکستان سے سرحدی انفراسٹرکچر کی تقویت اور کسٹمز کے فروغ کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستان فیڈرل بورڈ آف …