جمعرات , 20 جنوری 2022

وزیراعظم آج حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سے آج قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں اپنی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عوام کو 3 سالہ کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے وزیراعظم کا خطاب عوامی مقامات پر براہِ راست دکھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں پر مشتمل ٹیمیں ملک بھر میں بڑی اسکرینیوں پر وزیراعظم کا خطاب عوام کو دکھانے کے انتظامات کریں گی۔

یہ بھی دیکھیں

تمام شرائط پوری کردیں، اب عالمی برادری حکومت کو باضابطہ تسلیم کرے، طالبان

کابل: افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے مسلم ممالک سے پہل کرکے …