ہفتہ , 27 نومبر 2021

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

تہران: ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے آج بروز جمعرات کو اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی تیرہویں حکومت کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان” نے آج اپنے عہدہ پر فائز ہونے کے پہلے دن میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ "شاہ محمود قریشی” سے ملاقات اور گفتگو کی۔

واضح رہے کہ قریشی کی قیادت میں ایک سیاسی- سفارتی وفد، آج بروز جمعرات کو دورہ تہران پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے "محمد صادق خان” اس دورے میں قریشی کا ساتھ دیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے 24 اگست کو اپنے علاقائی دورے کا آغاز کیا اور پہلے مرحے میں تاجکستان کے درالحکومت دوشنبہ میں گئے اور پھر انہوں نے تاشقند میں ازبک کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

قریشی نے دورہ ایران کی روانگی سے پہلے، اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتوں میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …