ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

افغانستان کی نجی ایئرلائن کے متعدد طیارے ایران پہنچ گئے

کابل: افغانستان کی نجی ایئر لائن کام ایئر کے متعدد طیارے ایران کے مختلف ہوائی اڈوں پر اترے ہیں۔

ایران کے محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان محمد حسین ذی بخش نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر کشیدگی اور جھڑپوں میں شدت کے بعد کام ائیر کے مالک نے اپنے کچھ طیاروں کو ایران منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی روشنی میں افغانستان کی کام ائیر کے طیاروں کو آنے کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارے ایران کے مختلف ہوائی اڈوں پر اترے ہیں تاہم ان میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …