جمعہ , 19 اپریل 2024

کابل ایئرپورٹ پر اطالوی طیارہ فائرنگ کا نشانہ بنا

کابل: کابل ايئرپورٹ سے اڑنے کے بعد اٹلی کے ایک ہوائی جہاز پر فائرنگ ہوئی۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ایک ہوائی جہاز پر اس وقت نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جب وہ رن وے سے پرواز کر رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے فوجی طیارے پر کابل ايئرپورٹ کے رن وے سے اڑنے کے وقت فائرنگ ہوئی۔

روئٹرز خبر رساں ایجنسی نے اٹلی کی فوج کے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ واقعے کے بعد ہوائی جہاز کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی طرح کا جانی نقصان ہوا۔

اٹلی کے ایک رپورٹر نے اس بارے میں اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جہاز میں سینکڑوں عام افغان شہری سفر کر رہے تھے اور ہوا میں اڑنے کے تھوڑی ہی دیر کے بعد اس پر حملہ ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …