ہفتہ , 20 اپریل 2024

داعش نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کابل: شدت پسند دہشت گرد تنظیم داعش نےکابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق داعش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے خودکش بمبار نے امریکی فوج کے سیکیورٹی کے حصار کو توڑتے ہوئے 5 میٹر تک اندر جاکر خود کو دھماکے سے اُڑایا۔

اے ایف پی کے مطابق داعش نے کابل ائیر پورٹ پر ایک حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ کابل ائیر پورٹ کے قریب 2 حملے رپورٹ ہوئے تھے۔

دوسرے حملے کے حوالے سے داعش کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

یاد رہے کہ کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

تاہم بعد ازاں مزید دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …