ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا نے ہی داعش کے سرغنوں کو افغانستان منتقل کیا: سید حسن نصر اللہ

بیروت: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امریکا، داعش کے ساتھ جنگ میں لبنانی حکومت کے راستے میں مانع تراشی کرتا رہا اور امریکا نے ہی داعش کے کچھ سرغنوں کو افغانستان منتقل کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے لبنان کی پہاڑیوں کی آزادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں لبنان کے حالات اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہاڑیوں کی آزادی، مفت میں حاصل نہيں ہوئی بلکہ اس کے لئے بہت زیادہ قربانیاں دی گئیں۔

سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ چار سال پہلے پہاڑی علاقوں میں جو فتح حاصل ہوئی وہ شام کے خلاف عالمی جنگ اور خطرناک منصوبے کا حصہ تھی جو علاقے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ داعش شام پر قبضہ کرنا چاہتا تھا اور لبنان بھی اس کے منصوبے کا حصہ تھا۔ داعش کا ہدف یہ تھا کہ شام کے صحرائی علاقے تدمر کو قلمون سے جوڑ دے اور اگر وہ اس میں کامیاب ہو جاتا تو جنگ اور بھی سخت ہو جاتی۔

سید حسن نصر اللہ نے داعش کی وسیع علاقائی اور بین الاقوامی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے ہزاروں عناصر علاقے میں لائے گئے اور داعش کی لبنانی حکومت کی جنگ میں امریکا مانع تراشی کرتا رہا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …