جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی اہداف کے خلاف یمن کا ڈرون آپریشن

ریاض: یمن کی فوج اور عوامی فورس نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف جنوبی سعودی عرب میں ڈرون آپریشن کیا ہے

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا ہے.

اگرچہ یمنی فوج نے اب تک اس ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے جو خمیس مشیط علاقے پر پرواز کررہا تھا.

کچھ دنوں پہلے بھی یمنی فوج اور رضاکار فورس نے چھے ڈرون طیاروں سے ریاض میں واقع آرامکو آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا.

یمن کی مرکزی حکومت کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نےاس سے قبل اعلان کیا تھا کہ جارحین کا مقابلہ کرنا استقامتی فورس کی دینی ، ایمانی اوراخلاقی ذمہ داری ہے اور یمن کو جارح سعودیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ، سلامتی کونسل ، اقوام متحدہ ، یورپی ممالک یا کسی دوسرے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے.

سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پرجارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے

یمنی عوام کے استقامت و پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے .

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …