ہفتہ , 4 دسمبر 2021

ایرانی صدر کا صوبہ خوزستان کا دورہ، صوبہ کے اہم مسائل کا قریب سے جائزہ

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے بعض وزراء کے ہمراہ پہلے صوبائی دورے پر جمعہ کے دن خوزستان پہنچے، جہاں انھوں نے صوبہ کے اعلی حکام کے ساتھ اہم مسائل اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

صدر رئیسی نے صوبہ خوزستان کے دورے کے دوران بعض تعمیری اور ترقیاتی پراجیکٹوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ صدر رئیسی نے اہواز کے رازی اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں خدمت میں مشغول ڈاکٹروں اور طبی عملے کے اہلکاروں کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ رازی اسپتال کورونا بیماروں کے لئے مخصوص اسپتال ہے۔

صدر رئیسی نے صوبہ خوزستان کے دیہاتوں میں آب رسانی کے پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا ۔ ایرانی صدر نے ہورالعظیم کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا۔ صدر رئیسی نے صوبائی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی خدمت کو سعادت اور نیکی سمجھ کر انجام دیں ، کیونکہ اس طرح وہ آخروی اجر سے بھی بہر مندہ ہوسکیں گے۔

واضخ رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کل صبح صوبہ خوزستان کے عوام کی مشکلات کا قریب سے جائزہ لینے کے لئے اہواز پہنچے۔ ایرانی صدر کا یہ پہلا صوبائي دورہ تھا صدر رئيسی کے ہمراہ بعض وزراء بھی تھے جن میں بجلی، زراعت ، صحت اور داخلہ شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کا پاکستان سے سرحدی انفراسٹرکچر کی تقویت اور کسٹمز کے فروغ کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستان فیڈرل بورڈ آف …