بدھ , 24 اپریل 2024

افغانستان سے خصوصی پرواز کے ذریعے سینکڑوں افراد اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: افغانستان سے امریکا منتقل ہونے والے افراد کو پاکستان لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق کل تک خصوصی پرواز کے ذریعے 252 افراد افغانستان سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے افراد کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہزاروں غیر ملکیوں کو ٹرانزٹ ویزے پر ایک ماہ پاکستان میں قیام کے بعد امریکا بھیج دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ افغانستان سے انخلا میں مدد کیلئے پاکستان نے امریکا اور نیٹو حکام کی مدد کی درخواست منظور کی ہے۔

31اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کو یقینی بنانے کیلئے امریکی درخواست پر 5 ہزار غیر ملکیوں کو کابل سے پاکستان لایا جائے گا جس کے لئے اسلام آباد اور کراچی میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …